ہالی ووڈ کے معروف اداکار ول اسمتھ آسکر تھپڑ واقعے کے بعد سے آج بھی کامیڈین، اداکار و فلمساز کرس راک سے شدید نفرت کرتے ہیں۔ اسمتھ کی سخت نفرت کی وجہ وہ واقعہ ہے جو تین برس قبل پیش آیا، جس میں اپنی اہلیہ کے خلاف کرس کی جانب سے غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے پر ول اسمتھ نے آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران کرس راک کو زور دار تھپڑ دے مارا تھا۔گو کہ اس واقعے کو تین برس ہونے والے ہیں لیکن ول اسمتھ محسوس کرتے ہیں کہ کرس راک کی اس حرکت کی وجہ سے انکی زندگی اور کیریئر تباہ ہوا۔ امریکی میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ ول اسمتھ اس ناراضی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ وہ کرس کو اپنی زندگی برباد کرنے پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی