بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے فلم چھاوا کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران ساتھی اداکارہ رشمیکا منڈانا کے ساتھ حسنِ سلوک سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ فلم چھاوا کے ٹریلر لانچ کی تقریب کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ان وائرل ویڈیوز میں سے ایک میں وکی کوشل لنگڑاتے ہوئے تقریب میں شرکت کے لیے پہنچنے والی زخمی رشمیکا منڈانا کا ہاتھ تھام کر انہیں صوفے پر بٹھاتے نظر آ رہے ہیں۔ایک اور وائرل ویڈیو میں وکی کوشل کو تقریب کے دوران رشمیکا منڈانا کی اسٹیج پر چڑھنے میں مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ان وائرل ویڈیوز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور وکی کوشل کے حسنِ اخلاق کی بہت تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی