i شوبز

وکی کوشل کی فلم چھاوا متنازعہ ہوگئی' پابندی کا مطالبہتازترین

January 27, 2025

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی آنے والی فلم چھاوا تنازعے کا شکار ہو گئی ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اودے سمنت نے فلم پر اعتراض کرتے ہوئے اس کی ریلیز پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔چھاوا، جو مرہٹہ بادشاہ چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہے، 14 فروری 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری لکشمن اوتیکر نے کی ہے اور اس میں وکی کوشل، رشمیکا مندنا اور اکشے کھنہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اودے سمنت نے فلم میں ایک رقص کے منظر پر اعتراض کرتے ہوئے اسے تاریخی حقائق کے خلاف قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا، فلم میں چھترپتی سنبھاجی راجے کو رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ حصہ ہٹا دیا جانا چاہیے۔ یہ فلم ماہرین، تاریخ اور اسکالروں کو دکھائی جائے۔ اگر انہوں نے اعتراض کیا، تو ہم اس فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی