بالی ووڈ کے مقبول اداکار وکی کوشل اور ساتھ انڈین فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار رشمیکا مندانا کی تاریخ اور سنسنی سے بھرپور فلم چھاوا کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں وکی کوشل، رشمیکا مندانا اور اکشے کھنہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ چھاوا کے ٹریلر میں چھترپتی سبھاجی مہاراج کی زندگی کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جو چھترپتی شیواجی مہاراج کی موت کے بعد شاہی تخت سنبھالنے کے سفر پر مبنی ہیں۔ ٹریلر میں وکی کوشل، سبھاجی مہاراج کے کردار میں بے مثال نظر آتے ہیں اور یہ فلم ان کے کیریئر کی بہترین فلم قرار دی جا رہی ہے۔فلم میں رشمیکا مندانا نے سبھاجی مہاراج کی اہلیہ کا کردار نبھایا ہے، جبکہ اکشے کھنہ مغل بادشاہ اورنگزیب کے روپ میں ولن کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ ٹریلر کے بیک گرانڈ میوزک کو اے آر رحمان نے کمپوز کیا ہے، یہ فلم 14 فروریکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی