i شوبز

وینا ملک پہلی ناکام شادی پر بول پڑیںتازترین

November 02, 2024

ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے جلد دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے قبل پہلی ناکام شادی کا تلخ تجربہ شیئر کردیا۔خود سے کم عمر خوبرو نوجوان شہریار چوہدری کیساتھ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی وینا ملک ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئیں جہاں وہ مختلف انٹرویوز سمیت اپنی پوسٹ میں صرف اور صرف شہریار ہی سے متعلق بات کرتی سنائی دیتی ہیں۔لیکن حال ہی میں اداکارہ نے حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے موضوع کو تبدیل کرتے ہوئے پہلی ناکام شادی کا تجربہ شیئر کردیا۔اپنے سابق شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وینا ملک نے بتایا کہ،میں نے سوچا تھا کہ ارینجڈ میرج کا انتخاب کروں گی لیکن اب میں سوچتی ہوں کہ وہ صرف ایک کاغذی شادی یا معاہدہ تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ، بعض اوقات جب آپ کے پاس دولت ہوتی ہے، تو آپ کو لگتا ہے کہ آپ ہی کافی ہیں کہ کسی دوسرے شخص کی مالی مشکلات اور نفسیاتی مسائل کو ٹھیک کر سکیں، لیکن ایسا نہیں ہوتا کیونکہ آپ کو اسی شخص سے ایسی چوٹ ملتی ہے جس سے آپ نے توقع نہیں کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ،جب میں نے برائی کو چھوڑ کرصحیح راستہ اپنایا تو مجھے جنید جمشید نے خبردار کیا تھا کہ اب اللہ آپ کا امتحان لے گا اور بہت سے آزمائش آئیں گی اب میں سوچتی ہوں کہ کاش انہیں یہ بتا سکتی کہ میرے ساتھ ایسا ہی ہوا ہے۔وینا ملک نے سابق شوہر کی خاطر اپنی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ،میں نے اپنے شوہر کے لیے میڈیا کو چھوڑا، میں پردہ کرنا چاہتی تھی اور وہ مجھے انٹرویوز کے لیے کیمرے کے سامنے لے آتا تھا۔

میں نے سب کچھ اللہ کے لیے چھوڑا تھا، لیکن میں نے سمجھا کہ یہ میرا امتحان تھا اس کے بعد میری زندگی میں معجزات دیکھنے کو ملے۔ اسی انٹرویو میں وینا ملک نے بچوں کی تحویل کے بارے میں بھی بتایاکہ ، میرا شوہر ہماری طلاق کے بعد بچوں کو یہ کہہ کر اپنے ساتھ لے گیا میں انکے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتا ہوں اور میں کچھ عرصے بعد انہیں لے جاسکتی ہوں۔بعدازاں جب نے بچوں کے واپسی کیلئے اس سے رابطہ کیا تو وہ اپنے وعدے سے مکر گیا ، یہ سننتے کے بعد میں نے تین سال تک بچوں کی تحویل کے لیے قانونی جنگ لڑی اور آخر کار دبئی جا کر میں نے بچوں کی تحویل حاصل کی۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ،یہاں تک کہ مجھے بچوں کے لیے تاوان بھی دینا پڑا اور میں نے طویل قانونی جنگ لڑ کر وہ کیس جیتا۔بطور سنگل پیرنٹ بچوں کی پرورش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ،میرے بچے بہت اچھے سے پروان چڑھ رہے ہیں۔ میں اکیلی ماں ہوں لیکن میرے ماں باپ میرے ساتھ ہیں۔ میرے والد بچوں کو اسکول چھوڑنے اور واپس لینے جاتے ہیں، میری والدہ ان کے لیے کھانا بناتی ہیں، میری بہن ان کا خیال رکھتی ہے اور میں سب کچھ دیکھتی ہوں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ،میرے بچے اتنے ذہین ہیں کہ وہ کلاس میں ٹاپ کرتے ہیں یہاں تک کہ میں نے انہیں سوشل میڈیا سے دور رکھا ہوا ہے کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ وہ سوشل میڈیا پر ہوں ،اس سے ان کی توجہ چمک دمک کی طرف ہو جائے گی جو میں نہیں چاہتی۔یاد رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو دبئی کے بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے پہلی شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے پیدا ہوئے۔شادی کے 4 سال بعد وینا ملک نے 2017 میں اسد بشیر خٹک سے خلع لے لی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی