معروف فلم و ٹی وی اداکارہ وینا ملک نے سرائیکی میں گلوکاری کریں گی۔نت نئے فیشن فوٹو شوٹس کے بعد اب وینا ملک اپنی مکمل البم ریکارڈ کر وا رہی ہیں جس کے گانے اداکارہ کی مادری زبان سرائیکی میں ہوں گے۔انہوں نے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنے نئے کلام کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس کا موضوع میں بھی روزے رکھوں گی ہے۔وینا ملک کے اس کلام پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری جانب اداکارہ نے پہلے روزے کے دوران ایک اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ انہیں روزہ لگ رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی