بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور کی موت کے بعد ان کا پورے خاندان کو بری طرح سے ٹرول کیا گیا تھا۔حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے رشی کپور کی بیٹی جیولری ڈیزائنر ردھیما کپور ساہنی نے انکشاف کیا کہ جب خاندان والد رشی کپور کے انتقال کی حقیقت کو قبول کرنے کے مشکل مرحلے سے گزر رہا تھا تو انہوں نے عوام میں پرسکون نظر آنے کی پوری کوشش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں اپنا غم ظاہر نہ کرنے کی ان کی کوشش کو غلط سمجھا گیا تھا اور بہت سے لوگوں کو یہ لگا کہ ہمیں ان کی موت سے دکھ نہیں ہوا۔انہوں نے ٹرولز کی بے حسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہمیں کہتے تھے، اوہ، یہ تو بہت خوش نظر آتے ہیں، اور وہ باہر جا رہے ہیں، اور وہ یہ کر رہے ہیں' لیکن آپ کو گھر آ کر دیکھنا پڑتا کہ اصل میں اس کا ہم پر کیا اثر ہوا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی والدہ اور اداکار نیتو کپور کو بہت سراہتی ہیں جس طرح انہوں نے والد کی موت کے بعد حالات کو سنبھالا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی