i شوبز

نیلم منیرکی مداحوں سے نئی زندگی کے آغاز پر دعائوں کی اپیلتازترین

January 13, 2025

معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ زندگی کے نئے سفر کا آغاز بسم اللہ سے کیا ہے، اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔نیلم منیر نے گزشتہ دنوں دبئی میں محمد راشد کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، جس کے بعد وہ اکثر اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیلم منیر نے شادی میں کیے گئے فوٹو شوٹ کی مزید تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ انہتائی دلکش نظر آرہی ہیں، انہوں نے اپنے عروسی لباس میں مختلف انداز میں پوز دیے ہیں۔ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین بھی خوب پسند کر رہے ہیں اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی