اداکارہ اور میزبان مشی خان نے اداکارہ نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والے ناقدین کو کھری کھری سنادی۔ان دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی دھوم سنائی دے رہی ہے ، لیکن اس شادی کو لے کر کئی لوگ اداکارہ کو خاصا تنقید کا نشانہ بناتے نظر آرہے کہ انہوں نے شادی کیلئے ایک بڑا ہاتھ مارا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مشی خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اداکارہ نیلم منیر کو انکی شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا مجھے بے حد خوشی ہے کہ نیلم منیر کی شادی ہو گئی ہے۔ میں انہیں مبارکباد پیش کرتی ہوں وہ اپنی تمام تقریبات میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں لیکن میں نے بہت سے لوگوں کو ان کے شوہر کے پس منظر پر بات کرتے دیکھا ہے، اور کئی لوگ ان کے بارے میں غیر ضروری طور پر تجسس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مشی خان کے مطابق،شادی میں مالی تحفظ کو ترجیح دینا کیوں نہ ہو؟ ہر کوئی شادی میں تحفظ چاہتا ہے یہ وہ چیزیں ہیں جو سب دیکھتے ہیں۔ براہ کرم دوسروں کی خوشیوں کو منانا سیکھیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی