i شوبز

نیلم منیر کی شادی کے بعد شوبز چھوڑنے پر لب کشائیتازترین

March 07, 2025

معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد اپنا پہنوا مکمل طور پر تبدیل کر کے سب کی توجہ حاصل کرتے ہوئے خود کو تنقید کا مرکز بھی بنوادیا۔نیلم منیز نے شادی کے بعد سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایسی پوسٹس شیئر کیں جو انکے مذہب کی جانب بڑھتے رجحان کو بیان کر رہی ہیں۔ساتھ ساتھ یہ خبر بھی گردش کرنے لگیں کہ اداکارہ شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ چکی ہیں جس پر اب نیلم منیر نے اپنا موقف جاری کردیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے حوالے سے بے شمار افواہیں زیرِ گردش ہیں، اس لیے میں نے سوچا کہ میں خود انکی تصحیح کردوں تاکہ جتنی بھی غلط فہمی پھیلی ہوئی ہے وہ ختم ہوجائے۔انہوں نے لکھا کہ جی ہاں میں نے شادی کرلی ہے، لیکن میں نے شوبز انڈسٹری کو نہیں چھوڑا ہے، اداکاری کرنا میرا شوق ہے اور کوئی اپنے شوق کو کیسے چھوڑ سکتا ہے، اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔ایک صارف نے نیلم منیر کے اس موقف پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپکا اپنے شوق کو فالو کرنا ضروری نہیں بلکہ نفس پر قابو رکھنا فرض ہے، یہ پڑھ لیں کہ کیا حلال ہے اور کیا حرام، آپ نے بہت بے تکی بات کہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی