i شوبز

نیلم منیر کاشوہر کی سالگرہ پر محبت بھری دعائوں کا تحفہتازترین

January 20, 2025

معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے شوہر کی سالگرہ پر محبت بھری دعائوں کا تحفہ پیش کیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی تازہ ترین پوسٹ میں جہاں انہوں نے اپنا برائیڈل شاور کا فوٹو شوٹ شیئر کیا وہیں اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر دعائوں بھرا ایک خاص پیغام بھی اسٹوری کی زینت بنایا۔اپنے شوہر راشد کی سالگرہ کے خاص موقع پر نیلم نے ان کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔ساتھ ہی دعائوں بھرے کیپشن میں لکھا یا اللہ اس کی سالگرہ کے موقع پر میں اپنے شوہر کی اس دنیا اور آخرت میں بھلائی کی دعا کرتی ہوں۔اللہ سے دعا کرتے ہوئے نیلم نے مزید لکھا کہ میرے شوہر کو اچھی صحت، خوشی اور خوشحالی عطا کریں اور انہیں ہر قسم کے شر، منفیت اور تکالیف سے دور رکھیں اور وہ جہاں بھی جائیں انہیں اپنی رحمت کی حفاظت میں رکھیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی