i شوبز

ہنی ٹریپ کیس' عدالت کا خلیل الرحمن قمر کو گاڑی کی رجسٹریشن بک دینے کا حکمتازترین

October 01, 2024

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنی ٹریپ کیس میں رائٹرخلیل الرحمن قمر کو ان کی گاڑی کی رجسٹریشن بک دینے کا حکم دے دیا۔ منگل کے روز عدالت نے خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس میں پولیس کو گاڑی کی رجسٹریشن بک خلیل الرحمن قمر کو دینے کا حکم دیا۔خلیل الرحمان قمر کی سپرداری کی درخواست پر جج ارشد جاوید نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ مدثر چوہدری اور زین قریشی نے مقدمہ مدعی کی جانب سے درخواست دائر کی تھی۔خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ پولیس نے درج کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی