i شوبز

ندا یاسر کی نیلم منیر کو شادی کی مبارکباد' اداکارہ کے شوہر بارے لوگوں کی غلط فہمی بھی دور کردیتازترین

January 08, 2025

معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے معروف فلم و ٹی وی کی اداکارہ نیلم منیر کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیلم منیر کے شوہر بارے لوگوں کی غلط فہمی بھی دور کردی ہے۔ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں نیلم منیر کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اداکارہ میرے دل کے بہت قریب ہیں کیونکہ انہوں نے میرے شوہر یاسر نواز کے ساتھ ہمارے بہت سارے پروجیکٹس میں کام کیا ہے۔ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ اداکارہ کے شوہر دبئی کے شیخ نہیں بلکہ ان کا پنجاب سے تعلق ہے جو کہ دبئی میں مقیم ہیں۔انہوں نے نئی نویلی جوڑی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوڑا دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اللہ نے انہیں ایک دوسرے کے لیے ہی بنایا ہے، بہت ساری دعائیں ان کے لیے، اللہ انہیں خوشیاں دکھائے اور نیلم منیر کی ہر خواہش پوری کرے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی