i شوبز

ندا اور یاسر نے مداحوں کو خوشخبری سنا دیتازترین

February 27, 2025

شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکار جوڑی ندا اور یاسر نے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔ندا یاسر اور یاسر نواز نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک اہم اعلان کیا ۔یاسر نواز نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ ہم ایک رمضان اسپیشل ڈرامہ ہونا تھا پیار اپنے یوٹیوب چینل فرید نواز پروڈکشنزپر ریلیز کر رہے ہیں۔ندا یاسر نے بتایا کہ یہ ڈرامہ یکم رمضان سے ہر روز ہمارے یوٹیوب چینل فرید نواز پروڈکشنز پر رات کو 8 بجے نشر ہو گا۔یاسر نواز نے کہا ہے کہ ہمارا کام ڈرامہ ریکارڈ کرنا تھا، ہم نے اپنا کام پورا کر دیا، اب آپ لوگوں کا کام ہے کہ آپ ہمارا ڈرامہ دیکھیں اور اس پر اپنا ردِعمل دیں کہ آپ لوگوں کو ڈرامہ کیسا لگا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ڈرامہ ہم نے خصوصی طور پر رمضان کے لیے بنایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی