معروف اداکارہ و میزبان امبر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دبئی سے نانی کے کہنے پر پاکستان شفٹ ہوئی تھیں۔اداکارہ امبر خان نے حال ہی میں اپنی بہن، اداکارہ و میزبان کرن خان کے ساتھ نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس دوران امبر خان نے بتایا کہ میری ابتدائی تعلیم دبئی کی ہے جبکہ کرن خان دبئی میں پیدا ہوئی تھیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں نانی کے کہنے پر پاکستان آئی تھی، میری نانی نے میرا برین واش کر کے پاکستان ڈاکٹر بننے کے لیے بھیجا تھا، نانی کا کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر بن کر، کوٹ پہن کر بہت اچھی لگوں گی، میں ایسی ڈاکٹر بنوں گی جسے مریض دیکھ کر خوش ہوں گے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے پاکستان آنے کے بعد میٹرک یہیں سے کیا، میڈیکل میں دو نمبروں سے رہ گئی تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹر نہیں بن سکی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی