معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان ایک ارب پتی خاتون کی باتوں پر برہم ہوگئیں۔ نادیہ خان کی کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں وہ ایک نوجوان خوبصورت ارب پتی خاتون کی جانب سے ڈپریشن کا شکار ہونے کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ خاتون کے مطابق ان کے شوہر ارب پتی ہیں، وہ شوہر سے 22 سال کم عمر ہیں اور شوہر ان پر جان بھی دینے کو تیار ہوتے ہیں لیکن اس باوجود وہ ڈپریشن کا شکار ہیں انہیں نیند بھی نہیں آتی اور وہ ڈپریشن کی گولیاں بھی کھاتی ہیں۔ نادیہ خان نے خاتون کی باتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ارب پتی ہونے پر لعنت ہے، ایسی دولت کا کیا فائدہ؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی