خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے مشہور گانے بدو بدی کی ماڈل وجدان رائو نے گلوکار پر نئے الزامات لگا دیے۔اداکارہ و ماڈل وجدان رائو نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر میزبان متھیرا اور چاہت فتح علی خان کے درمیان جاری تنازع پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔وجوان را کا کہنا ہے کہ یہ بہت غلط ہے، متھیرا ایک بولڈ میزبان ہیں، اگر کوئی بھی خاتون بولڈ ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انہیں ہاتھ لگایا جا سکتا ہے۔وجدان رائو نے مزید کہا کہ میرا آپ سے کہنا ہے کہ آپ باز آ جائیں، آپ کو بھی اچھی طرح سے پتہ ہے کہ آپ کس نیت سے خواتین کو ہاتھ لگاتے ہیں۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ چاہت فتح علی خان صاحب میرا منہ بند ہے، بند رہنے دیجیے، نہیں تو مجھے بھی اپنے وکیلوں سے بات کرنی پڑے گی، میں پھر بہت اچھے طریقے سے مکمل ثبوتوں کے ساتھ بات کروں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی