معروف ادکارہ مریم نفیس نے اپنی پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔حال ہی میں مریم نفیس نے اداکارہ دنانیر مبین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔میزبان نے اداکارہ سے دادا کی فیملی سے متعلق سوال پوچھا جس پر مریم نفیس نے پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اظہار کیا۔مریم نفیس نے کہا کہ اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، مجھے انہیں نہیں دیکھنا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی لیکن مجھے پھپھو کے گھر نہیں جانا اور مجھے ان کے ساتھ کسی بھی مسائل کو حل نہیں کرنا کیونکہ وہ ٹوکسک (دوسروں کیلئے مسائل پیدا کرنے والی) ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی