i شوبز

مونالی ٹھاکر اپنی طبیعت ناسازی کی خبروں پر برہمتازترین

January 24, 2025

بھارتی گلوکارہ مونالی ٹھاکر نے شو میں لائیو پرفارمنس کے دوران سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنے کے بعد اسپتال ایڈمٹ ہونے کی خبروں پر مداحوں کیلئے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں سے ہیلتھ اپڈیٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے مونالی ٹھاکر نے اپنے ہسپتال میں داخل ہونے کی حالیہ رپورٹس کی مذمت کرتے ہوئے میڈیا ایجنسیز سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ ان کے بارے میں غلط معلومات شیئر نہ کریں۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں گلوکارہ مونالی ٹھاکر کا کہنا تھا کہ محترم میڈیا اور میری صحت کے بارے میں فکر مند مداح، مجھے امید ہے کہ آپ خیریت سے ہیں بس میں آپ سب سے یہ درخواست کرتی ہوں کہ میری صحت کے بارے میں کوئی غیر تصدیق شدہ خبر شائع نہ کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی