بھارتی اداکار سیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کرنے والے ملزم نے واردات کرنے کی وجہ بتادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم نے سیف کے گھر کا انتخاب اتفاقیہ طور پر کیا۔ اس کا مقصد صرف کسی امیر شخص سے چوری کرنا اور لوٹی ہوئی رقم کے ساتھ بنگلادیش بھاگ کر اپنی بیمار ماں کی مدد کرنا تھا۔پولیس افسر نے بتایا، جرم کے پیچھے فوری محرک یہ تھا کہ شرف نے 15 دسمبر کو تھانے کے ایک ریسٹورنٹ میں اپنی ملازمت کھو دی تھی، کیونکہ اسکے معاہدے کی مدت ختم ہوگئی تھی۔ اس کے بعد وہ تقریبا خالی ہاتھ ہو گیا تھا۔ اس نے پولیس کو یہی بتایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی