i شوبز

ملیکا شراوت نے فرانسیسی بزنس مین سائرل سے بریک اپ پر خاموشی توڑدیتازترین

November 27, 2024

بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران تصدیق کرتے ہوئے بتایا یہ سچ ہے کہ میں سنگل ہوں، مکمل اعتماد کے ساتھ اپنی تنہائی کو قبول کرتی ہوں اور اسے اپنے لیے آزادی تسلیم کرتی ہوں۔ شادی کے سوال پر ملیکا شراوت کا کہنا تھا کہ میں شادی کے لیے نہیں ہوں لیکن میں شادی کے خلاف بھی نہیں ہوں، اہم یہ ہے دو لوگ کیا چاہتے ہیں ۔دوران گفتگو اداکارہ نے فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس سے ماضی کے تعلق پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ایک قابل آدمی کو تلاش کرنا بہت مشکل ہے، ہم الگ ہوچکے ہیں اور میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔دوسری جانب بالی وڈ سے 2 سال کے بریک کے بعد وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو سے واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملیکا شراوت کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی گئی، مجھے سب ویسا ہی ملا، وہی پیار اور وہی عزت ملی۔واضح رہے کہ ملیکا شراوت اپنے قریبی دوست اور فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس سے کئی برسوں سے تعلق میں تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی