i شوبز

مجھ سے کوئی نہ محبت کرتا ہے نہ شادی کرنا چاہتا، میرا افسردہ ہوگئیںتازترین

January 10, 2025

فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی مجھ سے شادی ہی نہیں کرنا چاہتا۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی شادی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔نیلم منیر کی شادی کے ذ پر میرا نے جذباتی انداز میں کہا، مجھے بہت افسوس ہے کہ میں اب تک شادی نہیں کر سکی۔ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا اور نہ ہی مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے میرا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ چند نے انہیں وقت پر شادی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی