اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے دعوی کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی ٹرولنگ کے لیے دوسرے لوگوں اور ٹی وی چینلز نے پیسے لگائے تاکہ ان کے ٹی وی شوز ناکام ہوں۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے ڈراموں پر تبصرے کرنے کے شوز کو کافی پسند کیا جا رہا ہے، اداکار اور ہدایت کار تک ان کے شوز کو دیکھتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں نادیہ خان نے دعوی کیا کہ سوشل میڈیا پر انہیں بدنام کرنے، ان پر تنقید کرنے اور انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنانے کے لیے پیسے لگائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ آج کل کے دور میں ایسا ہونا عام بات ہو چکی ہے، ایک ٹی وی چینل دوسرے چینل کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلواتا ہے، ایک کامیاب شو کو فلاپ بنانے کے لیے بھی مہم چلائی جاتی ہیں۔نادیہ خان نے دعوی کیا کہ انہیں بدنام کرنے، ان کا شو کا ناکام کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیسے لگائے گئے اور انہیں بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ بھی اپنے خلاف منفی پروپیگنڈہ کو کم کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیسے لگائیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی