i شوبز

مجھے لنڈے کی جیکٹ سے 100 پاونڈ ملے' عاصم محمود کا دلچسپ انکشافتازترین

January 10, 2025

معروف اداکار عاصم محمود نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ کالج میں تھے تو انہیں لنڈے کی جیکٹ میں سے 100 پاونڈ کا نوٹ ملا تھا۔عاصم محمود نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ کالج کے زمانے کا دلچسپ قصہ سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں کالج میں نیلے رنگ کی جیکٹ، کوٹ یا سوئیٹر کچھ بھی پہننے کی اجازت تھی ایک دن گھر سے کالج جاتے ہوئے راستے میں ایک لنڈا بازار آتا تھا جہاں مجھے ایک جیکٹ دیکھتے ہی پسند آ گئی تو میں نے وہ جیکٹ خرید لی۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے گھر آتے ہی جیکٹ مشین میں دھولنے کے لیے ڈال دی جب میں جیکٹ کو دھونے اور سکھانے کے بعد استری کر رہا تھا تو اس کے اندر ایک خفیہ جیب تھی۔عاصم محمود نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اس نیت کے ساتھ جیکٹ کی اس جیب کو کھولا کہ اس میں سے ڈالرز نکلیں گے، جب میں نے جیکٹ کی جیب کھولی تو اس میں سے مجھے 100 پانڈ ملے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی