i شوبز

مجھے چٹکی کاٹ سکتے ہیں، میرے چہرے پر پلاسٹک نہیں، نین تاراتازترین

October 29, 2024

بالی ووڈ اداکارہ نین تارا نے سرجری کی خبروں کو افواہ قرار دیا اور کہا کہ آپ مجھے چٹکی کاٹ سکتے ہیں ،میرے چہرے پر پلاسٹک نہیں ہے۔39 سالہ نین تارا نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ لوگ کیوں سوچتے ہیں کہ ان کا چہرہ چند برس میں بدل گیا ہے، میرے چہرے میں کچھ بھی پلاسٹک نہیں ہے۔2003 میں ملیالم فلم مانا سینا سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ نے کہا کہ مختلف اوقات میں میرا چہرہ الگ دکھتا ہے، جس کی وجہ میری ڈائٹ ہے لیکن لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے اپنے چہرے کے ساتھ کچھ کرلیا ہے۔نین تارا نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی بھنویں بہت پسند ہیں، یہی گیم چینجر ہیں، اس لیے ان کی تکمیل کے وقت نکالتی ہوں، بھنووں کی تراش خراش کا عمل برسوں میں سیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پلاسٹک سرجری کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، صرف میری غذا ہی ہے، جس کی وجہ سے میرا وزن اوپر نیچے ہوتا ہے، میرے گال اندر یا باہر ہوجاتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ آپ مجھے چٹکی کاٹ سکتے ہیں، آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ میرے چہرے پر کوئی پلاسٹک نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی