i شوبز

میری کامیابی میں سلمان خان اور اکشے کمار کا اہم کردار رہا ہے،گلوکار ہمیش ریشمیاتازترین

February 26, 2025

بالی ووڈ کے معروف گلوکار و میوزک کمپوزر ہمیش ریشمیا نے اپنے کامیاب فلمی کیریئر کا کریڈٹ اداکار سلمان خان اور اکشے کمار کو دے دیا۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں ہمیش نے اپنے کامیاب کیریئرمیں سلمان خان اور اکشے کمار کے کردار کا ذکر کیا۔ہمیش ریشمیا نے کہا کہ سلمان خان کی مدد سے ہی انہیں میوزک انڈسٹری میں اپنا مقام ملا۔ سلمان بھائی نے میری موسیقی کی صلاحیتوں کو پہچان کر مجھے ایک نیا موقع دیا، ورنہ میں آج سیریل پروڈیوسر ہی ہوتا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے والد کی تعلیم نے انہیں موسیقی سے محبت سکھائی، مگر وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے میں ناکام تھے۔ سلمان خان نے ان کے اندر چھپے میوزک کمپوزر کو پہچان کر اسے باہر نکلنے میں مدد کی جس نے ان کی زندگی بدل گئی اور آج وہ ایک کامیاب میوزک کمپوزر ہیں۔ اکشے کمار کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے ہمیش نے کہا کہ انہوں نے اکشے کے ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگوار رہا، اور ان کی کئی فلموں نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی