پاکستان شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار سہیل احمد نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے والدین کی یتیموں سے محبت کو دیدیا۔ ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے ان کی کامیابی کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے والد کی سخاوت اور یتیم بچوں کے لیے دل میں بسنے والی محبت ہی میری کامیابی کا اصل راز ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے والد اسکول جا کر معلوم کرتے کہ کون کون سا بچہ یتیم ہے، پھر ان بچوں کو اپنے گھر کھانے پر بلاتے، ان کی والدہ ان کے لیے ذاتی طور پر محبت سے کھانا تیار کرتیں۔سہیل احمد اور ان کے بھائی خدمت گزاری کے فرائض انجام دیتے لیکن کھانے کی میز پر بیٹھنے کی اجازت نہ تھی۔جب مہمان بچے کھا پی کر رخصت ہو جاتے، تو ان کے والد صاحب اپنے بیٹوں کو وہی بچا ہوا کھانا کھلاتے۔سہیل احمد کا ماننا ہے کہ انہی برکتوں نے آج ان کے نصیب جگمگا دیے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی