اداکارہ سارہ خان نے اپنے مختلف ڈراموں میں رونے والے کرداروں پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے لئے رونا بہت مشکل ہے۔حال ہی میں سارہ خان نے برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران ڈراموں میں اپنے رونے والے سین سے متعلق بات کی۔ ڈراموں میں رونے کے مناظر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سارہ خان نے کہا کہ میں زیادہ تر اداس کردار ادا کرتی ہوں لیکن مناظر کے دوران رو نہیں سکتی۔ میں دکھی مناظر میں بھی بمشکل ہی رو پاتی ہوں۔سارہ خان نے بتایا کہ ہدایت کار اکثر مجھ سے کہتے ہیں، اپنے ساتھ ہونے والے کسی غمگین واقعے کے بارے میں سوچیں اور اس سے خود کو جوڑنے کے بعد روئیں، لیکن میں رو نہیں سکتی، اور ان کو میرا جواب ہوتا ہے، میری زندگی میں بہت سے افسوسناک واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن مجھے رونا اچھا نہیں لگتا۔سارہ خان نے انکشاف کیا کہ ڈراموں میں رونے کی بہترین اداکاری والے مناظر میں انھوں نے ہمیشہ مصنوعی حربے استعمال کیے ہیں۔ کیونکہ میرے لیے رونا بہت مشکل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی