امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ کی وجہ سے برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور اداکارہ میگھن مارکل کی نیٹ فلکس سیریز کی ریلیز موخر کردی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کی آگ کی وجہ سے میگھن مارکل کی درخواست پر ان کی نیٹ فلکس سیریز وتھ لوو کی ریلیز ڈیٹ تبدیل کر دی گئی۔نیٹ فلکس سیریز 15 جنوری کو ریلیز ہونی تھی لیکن اب 4 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی