i شوبز

میں نے نہیں کہا تھا کہ ہم پاکستان کا کپور خاندان ہیں، مومل شیختازترین

January 14, 2025

اداکارہ مومل شیخ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں یہ نہیں کہا تھا کہ ان کا خاندان پاکستان کا کپور خاندان ہے۔حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ پروگرام کے دوران انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ان کے والد کو توقع تھی کہ ان کی بیٹی شوبز میں نہیں آئیں گی، یہ سمجھنا اور کہنا غلط ہے کہ ان کے والد نہیں چاہتے تھے کہ بیٹی شوبز میں آئے۔مومل شیخ نے شوبز خاندان سے تعلق ہونے اور نیپوٹزم پر بھی بات کی اور کہا کہ نیپوٹزم کی وجہ سے ایک آدھ موقع ضرور ملتا ہے لیکن اگر کسی میں ٹیلنٹ نہیں ہوگا تو وہ آگے نہیں بڑھ سکے گا۔خود کو کرینہ کپور قرار دینے کے معاملے پر مومل شیخ نے کہا کہ انہوں نے اپنے خاندان کو پاکستان کا کپور خاندان قرار نہیں دیا تھا۔مومل شیخ کے مطابق کسی نے پورا پروگرام ہی نہیں سنا، وائرل ہونے والی ریلز دیکھیں اور فیصلہ کرلیا، ان کے مکمل جواب کو سننے والوں کو علم ہوگا کہ انہوں نے کیا کہا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی