معروف سینئر اداکار شبیر جان نے محبت کے جذبے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محبت بیان نہیں محسوس کی جاسکتی ہے۔شبیر جان نے حال ہی میں ایک ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو زندگی میں کبھی کسی سے محبت ہوئی اور اگر ہوئی تو کیا آپ اپنی محبت کو پانے میں کامیاب ہوئے؟انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ محبت ایک ایسا جذبہ ہے جسے محسوس تو کیا جا سکتا ہے لیکن اسے بیان نہیں کیا جا سکتا۔اداکار نے کہا کہ محبت میں سب سے زیادہ ضروری ایک دوسرے کو سمجھنا اور ایک دوسرے کا احترام کرنا ہے، یہ محبت کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر دو افراد ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں تبھی محبت قائم رہتی ہے۔شبیر جان نے یہ بھی کہا کہ آج کل جو ایک دوسرے کو سمجھے بغیر محبتیں ہو رہی ہیں اسی لیے پھر وہ زیادہ دیر نہیں چلتیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی