i شوبز

محب مرزا نے بیگم کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملادیئےتازترین

January 15, 2025

معروف اداکار محب مرزا نے اپنی دوسری بیگم و اداکارہ صنم سعید کی تعریفیں کرتے ہوئے زمین و آسمان کے قلابے ملادیئے۔حال ہی میں محب نے ندا اور یاسر نواز کے یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو دیا جس میں اپنے کریئر اور زندگی کے مختلف معاملات پر بے تکلفانہ گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صنم سعید سے ان کی شادی کو 3 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔اداکار نے کہا کہ وہ بہترین روح ہیں، ان سے بہترین پرسکون اور متوازن انسان میں نے نہیں دیکھا تاہم وہ بہت سوال پوچھتی تھی لیکن اس کی اچھی بات یہ ہے اس میں نخرہ نہیں، زمین پر دسترخوان لگا کر کھانا رکھ دو وہ کھالے گی بہت عاجزانہ شخصیت کی مالک ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی