اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا، جس میں دعوی کیا جا رہا تھا کہ وہ اپنی کامیابی کے لیے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا نام استعمال کرتی ہیں۔ ماہرہ نے واضح کیا کہ وہ خود سے کبھی ان کا ذکر نہیں کرتیں بلکہ سوال کیے جانے پر ہی جواب دیتی ہیں۔عالمی اردو کانفرنس 2024 کے دوران ایک گفتگو میں، ماہرہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بار بار شاہ رخ خان کے بارے میں سوالات کیے جانے سے تنگ آتی ہیں۔ اس پر ماہرہ نے جواب دیا، "مجھ سے کوئی پوچھتا ہے تو میں جواب دیتی ہوں، خود سے میں کبھی ان کے بارے میں بات نہیں کرتی۔ماہرہ نے مزید کہا کہ اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ شاہ رخ خان کا ذکر کر کے فائدہ اٹھاتی ہیں، تو ان سے گزارش ہے کہ ان سے اس بارے میں سوال نہ کریں۔ ماہرہ نے شاہ رخ خان کو اپنا بچپن کا پیار بھی قرار دیا اور کہا آپ مجھ سے پوچھیں ہی نہ، میں کبھی ذکر نہ کروں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی