i شوبز

ماورا حسین نے شادی کے بعد پہلی افطاری، مرغن غدائوں سے وزن بڑھنے کا ڈر ستانے لگاتازترین

March 04, 2025

فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین کی حال ہی میں اداکار امیر گیلانی سے شادی ہوئی ہے۔نوبیاہتا ماورا حسین کا اپنے سسرال میں یہ پہلا رمضان ہے جہاں وہ امیر گیلانی کے ساتھ افطار کر رہی ہیں۔اداکارہ نے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر نئی تصاویر شیئر کی ہے جس میں دسترخواں پر لذیذ پکوان سجے دیکھے جا سکتے ہیں۔ان سب ڈشز میں زیادہ تر تلی ہوئی غذائیں ہیں جن سے ماورا حسین پریشان نظر آ رہی ہیں۔32 سالہ اداکارہ ماورا حسین نے اس اسٹوری کے کیپشن میں خدشہ ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں پہلی افطار پر اضافی وزن نہیں بڑھا رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی