i شوبز

ماورہ حسین کو کرسٹیانو رونالڈو کا نئے سال پر مبارکباد کا پیغام' اداکارہ نے اسکرین شاٹ شیئر کر دیاتازترین

January 02, 2025

معروف اداکارہ ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ پرتگال کے سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی انہیں نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا میسیج دیکھا جا سکتا ہے۔میسیج میں کرسٹیانو رونالڈو نے ماورہ حسین کو نئے سال 2025 کی آمد پر مبارک باد دی ہے۔ ماورہ حسین نے اس اسکرین شاٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سال بن گیا ہے۔انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماورہ نے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی