i شوبز

مائرہ خان کا غنا علی کے ساتھ ہاتھا پائی کا انکشافتازترین

April 08, 2025

معروف اداکارہ اور ماڈل مائرہ خان نے غنا علی کے ساتھ ہونے والے اپنے ایک جھگڑے کا انکشاف کیا ہے۔پلاسٹک سرجری کرانے پر تنقید کا سامنا کرنے والی مائرہ خان نے بتایا کہ ایک بین الاقوامی پراجیکٹ کے دوران جاپان میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔مائرہ خان نے بتایا کہ جاپان کے ایک علاقے میں شوٹنگ جاری تھی جہاں میرے ساتھ ساتھی اداکارہ غنا علی بھی تھیں۔اداکارہ مائرہ خان نے بتایا کہ اس پہاڑی علاقے میں وائی فائی نہیں تھا۔ جس کے لیے ہم دونوں ایک ہی ڈیوائس استعمال کر رہے تھے۔ مائرہ خان کے مطابق اس پر جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ میری اور غنا علی کی ہاتھا پائی بھی ہوئی اور پھر ہم دونوں ہی رونے لگے تھے۔مائرہ خان نے بتایا کہ اس موقع پر والدہ نے ہم دونوں کے درمیان صلح کروائی' والدہ کی اس بات نے مجھے اور غنا علی کو دوبارہ دوست بنا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی