i شوبز

ماضی کے برعکس سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے اب کوئی فرق نہیں پڑتا' یاسر نوازتازترین

January 23, 2025

اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نواز نے کہا ہے کہ ماضی کے برعکس سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی ٹرولنگ سے اب انہیں اور ندا کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ایک سوال پر یاسر نواز نے کہا کہ شروع میں انہیں اور ان کی اہلیہ کو سوشل میڈیا ٹرولنگ پر پریشانی ہوجاتی تھی اور وہ ڈپریشن میں چلے جاتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ لیکن آہستہ آہستہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کو برداشت کرنا سیکھا اور اب انہیں اہلیہ اور خود پر ہونے والی ٹرولنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔یاسر نواز نے بتایا کہ ماضی میں جب ندا یاسر کی فارمولہ کار سے متعلق مارننگ شو کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ان کی اہلیہ دو دن تک شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیوی کی پریشانی دیکھ کر انہیں بھی ڈپریشن ہوگیا لیکن پھر انہوں نے مسئلے کو حل کرنے کا سوچا اور خود ہی ندا یاسر کی وائرل کلپ پر مزاحیہ پیروڈی ویڈیو بناکر پیغام دیا کہ انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا جس کے بعد ان کی اہلیہ خوش ہوئیں اور اب ان دونوں کو سوشل میڈیا ٹرولنگ سے کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی