i شوبز

معروف گلوکار جواد احمد کے خلاف بجلی چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درجتازترین

January 17, 2025

معروف گلوکار جواد احمد کے خلاف ان کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر بجلی چوری کے معاملے پر نواب ٹائون پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ لیسکو حکام کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ بجلی چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے تشدد سے دو لیسکو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بیوٹی پارلر میں میٹر ٹمپرڈ اور فیز ڈیڈ کر کے بجلی چوری کی گئی تھی۔پولیس نے گلوکار جواد احمد سمیت چار نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ نواب ٹائون میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق گلوکار جواد احمد نے لیسکو ملازمین پر گاڑی چڑھانے کی بھی کوشش کی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی