i شوبز

معمر رانا اور راحت فتح علی خان پر علی گل پیر کی طنزیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرلتازترین

January 29, 2025

گلوکار اور ڈیجیٹل انفلوئنسر علی گل پیر نے حال ہی میں معروف پاکستانی اداکار معمر رانا، گلوکار راحت فتح علی خان اور پیروڈی گلوکار چاہت فتح علی خان کے مبینہ طور پر نشے میں دھت ہونے کی ویڈیوز پر ایک طنزیہ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔چاہت فتح علی خان حال ہی میں معروف ماڈل و میزبان متھیرا کے شو میں نامناسب رویے کی وجہ سے سرخیوں میں آگئے تھے جبکہ فلم اداکار معمر رانا اپنی فلم کے پریمیئر میں لڑکھڑا کر چلنے کی ویڈیوز کی وجہ سے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں، اس سے قبل راحت فتح علی خان کی بھی ایسی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔ویڈیو میں علی گل پیر نے مزاحیہ انداز میں تہلکہ خیز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں ایک ایپلی کیشن 'Tun Support' متعارف کروا رہے ہیں، جب بھی آپ ٹن ہوجائیں تو 'Tun Support' ایپ کھولیں اور ایک برو کو بک کریں جو آپ کو اٹھا کر چلائے گا، لیموں پانی بھی پلائے گا اور لوگوں سے بھی ملوائے گا، اگر آپ کے کمرے سے شہد کی بوتل ملے گی تو یہ ذمہ داری اپنے سر بھی لے لیگا، ابھی یہ ایپ ڈان لوڈ کریں۔پر علی گل پیر کی یہ طنزیہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی