سینئر اداکار فیصل رحمان نے شرٹ لیس ویڈیو پوسٹ کرنے کی وجہ بتادی۔حال ہی میں اداکار نے اپنے فیس بک پیج پر شرٹ لیس ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا دبلا پتلا جسم دیکھ کر مداحوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا ٹرولز بھی حرکت میں آگئے اور انہیں خوب تنقید و تضحیک کا نشانہ بنایا۔ان بے شمار تنقید اور ٹرولنگ کے بعد حال ہی میں اداکار نے ویڈیو پوسٹ کرنے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس ویڈیو پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑالیکن ویڈیو شیئر کا مقصد صرف یہ تھا کہ دراصل، لوگ مجھے اتنے عرصے سے دیکھ رہے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں اور بس مرنے والا ہوں۔اداکار بتاتے ہیں کہ اسی لیے میں نے ایسی ویڈیوز پوسٹ کی کیونکہ میں یہ دکھانا چاہتا ہوں کہ میں اب بھی اچھے کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں، ہاں ضروری نہیں کہ ہیرو کا رول ملے مگر ایسے کردار جو کہانی کے لیے اہم ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی