i شوبز

لوگوں کی پرواہ نہیں ' سندور سے میری خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے' ریکھاتازترین

October 07, 2024

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا کے شوہر کی موت کے بعد بھی مانگ میں سندور لگانے کی وجہ سامنے آ گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریکھا نے 1990 میں دہلی کے صنعت کار مکیش اگروال سے شادی کی تھی اور شادی کے صرف 7 ماہ بعد اداکارہ کے شوہر نے خودکشی کر لی تھی۔ریکھا کا تعلق ہندو مذہب سے ہے اور ہندو مذہب میں کوئی بھی بیوہ خاتون شوہر کی موت کے بعد مانگ میں سندور نہیں لگاتی لیکن اداکارہ کو شوہر کی موت کے بعد بھی مختلف تقریبات میں مانگ میں سندور لگائے دیکھا گیا ہے۔اس حوالے سے اداکارہ نے کئی بار مداحوں کے سوالات کے جواب بھی دیے ۔ریکھا نے چند سال قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے اس بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ شوہر کی موت کے بعد بھی میری مانگ میں سندور لگانے کی وجہ سے باتیں بناتے ہیں اور طرح طرح کے سوالات کرتے ہیں لیکن میں لوگوں کی پرواہ نہیں کرتی۔ان کا کہنا تھا کہ میں سندور اس لیے لگاتی ہوں کیونکہ میری مانگ میں سندور بہت اچھا لگتا ہے اور اس سے میری خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی