i شوبز

لاس اینجلس میں مقیم پریتی زنٹا آتشزدگی سے ہونے والے نقصان پر غمزدہتازترین

January 13, 2025

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا جو اپنے امریکی شوہر کے ساتھ لاس اینجلس میں ہی مقیم ہیں، ان کی خیریت سے متعلق ان کے مداح تشویش کا شکار تھے، جس پر پریٹی زنٹا نے ایکس پر اپنی خیریت سے متعلق اطلاع دی اور ساتھ میں اس قدرتی آفت پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔پریتی زنٹا نے لکھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں وہ دن دیکھوں گی جب آگ ہمارے آس پاس کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، لاس اینجلس میں دوست اور خاندان کے افراد یا تو نقل مکانی کر چکے ہوں گے یا ہائی الرٹ پر ہوں گے اور راکھ دھندلے آسمانوں سے برف کی طرح نیچے گر رہی ہوگی، خوف اور بے یقینی کی کیفیت ہے کہ اگر ہوا نہ تھمی تو کیا ہوگا، ہمارے ساتھ چھوٹے بچے اور بزرگ بھی ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اپنے آس پاس ہونے والی تباہی پر میرا دل ٹوٹ گیا ہے اور میں خدا کی شکر گزار ہوں کہ ہم ابھی تک محفوظ ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی