i شوبز

لاس اینجلس آگ، انخلا کرنیوالوں میں نورا فتیحی بھی شاملتازترین

January 10, 2025

امریکی شہر لاس اینجلس میں لگنے والے خوفناک آگ کے سبب جہاں بہت سی ہالی وڈ شخصیات متاثر ہوئیں وہیں آگ کے سبب انخلا کرنے والوں میں بالی وڈ اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی بھی شامل ہیں۔ آگ نے کئی کلومیٹر پر مشتمل علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے نتیجے میں گھروں سمیت 1500 سے زائد املاک جل کر خاکستر ہوچکی ہیں۔اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی لاس اینجلس میں جاری جنگل کی آگ پر ردعمل ظاہر کرنے والی تازہ ترین مشہور شخصیت ہیں، جنہوں نے ایک انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی آپ بیتی شیئر کی اور کہا کہ قدرتی آفت کی وجہ سے انہیں اور ان کی ٹیم کو انخلا کے لیے کہا گیا ہے۔نورا نے بتایا کہ 'میں لاس اینجلس میں ہوں اور جنگل کی آگ بے قابو ہوگئی ہے، میں نے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا، یہ بہت خوفناک ہے، ہمیں صرف پانچ منٹ پہلے انخلا کا حکم ملا ہے، اس لیے میں نے جلدی سے اپنا سارا سامان پیک کیا اور میں میں یہاں سے نکل رہی ہوں اور ایئرپورٹ کے قریب جائوں گی کیوں کہ میری فلائٹ ہے اور مجھے امید ہے کہ میں اس میں سوار ہوجائوں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی