اداکارہ سبینا فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بہت سارے لڑکے میسجز کرکے مختلف طرح کی پیش کش کرتے ہیں تاہم وہ اس طرح کے کے ساتھ سیٹ ہونے والی نہیں ہیں۔ سبینا فاروق نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری میں ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں سبینا فاروق نے کہا کہ وہ ڈائریکٹ میسیجز دیکھتی اور پڑھتی ہیں، انہیں معلوم ہو رہا ہے کہ لڑکے ان کے بارے میں کیا سوچتے اور کیا کہتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ لڑکوں کی ایسی حرکتوں اور ایسے میسیجز کی وجہ سے ان جیسی دوسری اداکارائیں کسی سے تعلقات اور محبت نہیں کر پا رہیں۔ساتھ ہی انہوں نے میسیجز بھیج کر پیش کش کرنے والوں کو کہا کہ وہ انہیں ایسے میسیجز نہ بھیجیں، وہ کسی کے ایسے میسیج پڑھ کر ان کے ساتھ سیٹ نہیں ہونے والیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی