i شوبز

کرن جوہر کا ایک اور مشہور اداکار کے بیٹے کو لانچ کرنے کا اعلانتازترین

January 30, 2025

بالی وڈ میں اقربا پروری کو ترجیح دینے کی بنا پر کئی بار تنقید کی زد میں آنے والے معروف فلم ساز و ہدایت کار کرن جوہر نے ایک اور مشہور اداکار کے بیٹے کو فلم نگری میں لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔عالیہ بھٹ، ورون دھون، ایشان کپور، جھانوی کپور یا پھر آننیا پانڈے، مشہور اداکاروں کے بچوں کو فلم نگری میں لانچ کرنے کی وجہ سے کرن جوہر اکثر تنقید کا نشانہ بنتے ہیں۔ ان تمام الزامات کے باوجود کرن جوہر ایک بار پھر مشہور اداکار کے بیٹے کو بالی وڈ میں لانچ کررہے ہیں۔کرن جوہر نے اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان کو بالی وڈ فلم میں لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابراہیم علی خان کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'سرزمین' سے بالی وڈ میں ڈیبیو کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی