معروف پاکستانی یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی نے بھارت کے معروف اداکار کپل شرما کی جانب سے گالی دینے والی بات سے پہلی بار پردہ اٹھا دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں یوٹیوبر نے کہا کہ ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ پوڈ کاسٹ کی خواہش ہے اور جس دن یہ پوری ہوگئی تو پھر وہ پوڈ کاسٹ کرنا چھوڑ دیں گے۔نادر علی نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں شہرت کی معراج پر پہنچنے کے بعد پوڈ کاسٹ انڈسٹری کو خیر باد کہنا چاہتا ہوں تاکہ لوگ یہ نہ کہیں کہ میں نے زوال کی وجہ سے کام چھوڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے یہ بات معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو بتایا تو اس نے گالی بککر کہا کہ شاہ رخ خان سے پوڈ کاسٹ کے بعد تو تمہارا طوطی بولے گا۔ نادر کے مطابق انہوں نے کہا کہ نہیں بس میرا یہ فیصلہ ہے۔یوٹیوبر نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی مینیجر تک بھی یہ بات پہنچائی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی