ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ سینئر اداکار الپچینو نے کہا ہے کہ وہ 2020 میں عالمی وبا کورونا وائر کے دوران موت کے تجربے سے گزر چکے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے اور زیر علاج تھے۔ 84 سالہ اداکار نے بتایا کہ انہیں یاد ہے کہ ایک نرس نے ان سے کہا تھا ایک مخصوص وقت پر انکی نبض نہیں تھی۔انکا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت سوچا کہ میں نے موت کا تجربہ کیا، مجھے لگا میں زندہ نہیں ہوں۔ میرا خیال تھا کہ ایسا ہی ہے۔ تو مجھے پتہ چلا کہ میں موت کے تجربے سے گزرا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی