i شوبز

کوریوگرافر جانی ماسٹر نے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیاتازترین

September 23, 2024

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور کوریوگرافر جانی ماسٹر نے اپنی سابقہ خاتون ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا ہے۔یہ واقعہ مبینہ طور پر ممبئی کے ایک ہوٹل میں پیش آیا جہاں ماسٹر اور دیگر ڈانسرز ایک شو کے سلسلے میں ٹھہرے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق، 21 سالہ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ 2017 میں جانی ماسٹر سے ایک تقریب میں ملیں اور 2019 میں انہیں اسسٹنٹ کوریوگرافر کے طور پر کام کی پیشکش کی گئی۔متاثرہ خاتون نے مزید الزام لگایا کہ ماسٹر نے انہیں جسمانی تشدد، ذہنی ہراسانی اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے مطابق وہ 16 سال کی عمر سے چار سال تک اس زیادتی کا شکار رہیں۔الزامات سامنے آنے کے بعد جانی ماسٹر کو تیلگو فلم چیمبر آف کامرس اور مزدور یونین نے معطل کر دیا ہے اور انہیں جلد حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی