i شوبز

''کون سا اداکار فلمی مٹیریل ہے'' فیصل رحمن کے دلچسپ تبصرےتازترین

April 24, 2025

پاکستان فلم و ٹی وی کے معروف اداکار فیصل رحمن نے پاکستانی اداکاروں کے فلمی مٹیریل ہونے سے متعلق دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران انہوں نے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے مشہور چہروں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔فیصل رحمن نے کہا کہ دانش تیمور میں فلمی صلاحیت موجود ہے، لیکن انہیں ایک زبردست اسکرپٹ اور ہنر مند ہدایتکار کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی پوری صلاحیت دکھا سکیں۔ہمایوں سعید کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ خود پروڈیوسر بھی ہیں، اس لیے وہ فلمیں کر سکتے ہیں اور ان کے لیے مواقع موجود ہیں۔

عمران عباس سے متعلق فیصل رحمان نے کہا کہ وہ بھی فلمی مٹیریل ہیں، لیکن انہیں چاہیے کہ بالوں کو چہرے سے ہٹا کر رکھیں تاکہ ان کا چہرہ زیادہ نمایاں ہو۔فہد مصطفی کے بارے میں کہاکہ وہ ایک ہمہ جہت فنکار ہیں، صرف اداکار نہیں اور یہی ان کی خوبی ہے، تاہم وہ روایتی فلمی مٹیریل نہیں ہیں۔فیصل قریشی کو فیصل رحمان نے ورسٹائل اداکار قرار دیا۔احسن خان کے بارے میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ان کے کام سے زیادہ واقف نہیں ہیں، جبکہ نعمان اعجاز کو پہلے تو وہ پہچان ہی نہیں سکے اور بعد میں بھی ان کے کام کو یاد کرنے میں مشکل پیش آئی۔آخر میں عدنان صدیقی کے بارے میں فیصل رحمن نے کہا کہ وہ ایک بہترین ماڈل ہیں، لیکن بطور اداکار انہیں بہت زیادہ متاثر نہیں کر سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی