اداکارہ و ماڈل کومل میر کے نئے لک نے سب کو حیران کردیا۔کومل میر ایک اسمارٹ اداکارہ ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مداح انہیں تھوڑی مشکل سے پہچان رہے ہیں۔انسٹاگرام پر میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے اداکارہ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے مختلف میک اپ کو تو دکھایا گیا ہے لیکن ساتھ ہی کومل میر میں بہت زیادہ تبدیلی بھی آئی ہے اوریہ تبدیلی ان کے وزن اور لک کی ہے۔ویڈیو میں اداکارہ کا وزن پہلے سے کچھ زیادہ لگ رہا ہے اور وہ مختلف دکھائی دے رہی ہیں جس پر سوش میڈیا صارفین حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی اس ویڈیو پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں کوئی تعریف کررہا ہے تو کسی کو اداکارہ کی یہ ٹرانسفارمیشن پسند نہیں آئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی